کھیل کے میدان سے پیغامِ ولایت: نوجوان پاکستانی بولر علی رضا کا وکٹ کے بعد منفرد جشن

23 نومبر, 2026 19:53

شیعیت نیوز : پاکستان کے نوجوان کرکٹر اور بولر علی رضا نے میدانِ کرکٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ وکٹ لینے کے بعد اپنے منفرد جشن کے انداز سے بھی سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔ وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی رضا نے وکٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ کی کلائی تھام کر فضا میں بلند کی، جسے مداحوں کی جانب سے محض جشن نہیں بلکہ ایک بامعنی نظریاتی پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ریاست مخالف بیانات اور اشتعال انگیز گفتگو: کالعدم لشکر جھنگوی کا انتہا پسند عمار یاسر گرفتار

شائقینِ کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین کے مطابق نوجوان بولر کا یہ مخصوص انداز غدیر کے اُس تاریخی لمحے کی یاد دلاتا ہے جب رسولِ خدا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے مولا علیؑ کا دستِ مبارک بلند کر کے ارشاد فرمایا تھا: ’’مَن کُنتُ مَولاہُ فَہٰذا عَلِیٌّ مَولاہُ‘‘۔

اس پُراثر انداز پر ردِعمل دیتے ہوئے صارفین کا کہنا ہے کہ اگر انسان اپنے مقصد اور نظریے سے سچی وابستگی رکھتا ہو تو کھیل کا میدان بھی اپنے پیغام کی ترویج کا مؤثر ذریعہ بن سکتا ہے، کیونکہ ولایت اور حق کا پیغام صرف منبر سے ہی نہیں بلکہ میدانِ کرکٹ سے بھی دیا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد علی رضا کی شاندار بولنگ اور محبتِ علیؑ کے اس جذبے پر انہیں سلام اور خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے۔

7:58 شام نومبر 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔