ایران

امریکہ کو شام سے نکلنا ہوگا، ایرانی قوم کے خلاف جارجیت بغیر جواب کے نہیں رہے گی، کنعانی

شیعیت نیوز: ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین اور حکومت شام کے مطالبے پر امریکی شام سے اپنے فوجی نکالنے کے پابند ہیں۔

ارنا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنی ہفتے پریس کانفرنس میں کہا کہ اج ایران میں دہشت گردی کے خلاف مہم کا قومی د ن ہے اور دنیا میں ایسے بہت کم ممالک ہوں گے جن کے حکام اور عوام کی ایک بڑی تعداد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھی ہو۔

انھوں نے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف مہم کا علمبردار ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا نشانہ بنا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے علاقے میں امریکہ کی فوجی نقل و حرکت کے کے بارے میں کہا کہ شام اور اس خطے میں امریکی فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شام کی حکومت نے امریکہ سے فوج بھیجنے کی کوئی درخواست نہیں کی بلکہ اس کا مطالبہ ہے کہ امریکی فوجی شام سے نکل جائيں کیونکہ وہ بدامنی اور عدم استحکام کا باعث ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : مزاحمت کو کسی دھمکی سے روکا نہیں جا سکتا، امریکی جنگ چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں، نصر اللہ

انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق امریکی حکومت دمشق حکومت کے مطالبے پر اس ملک سے جلد سے جلد اپنے فوجیوں کو نکالنے کی پابند ہے۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ عراق میں بھی امریکی فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی اور امن و استحکام میں رکاوٹ ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے تیل کی برآمدات کے بارے میں کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ہماری تیل کی برآمدات جاری ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ہماری تیل کی کھیپوں کو روکا جانا مکمل طور پر غیر تعمیری ہے کیونکہ امریکہ ایک طرف تو ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات میں دلچسپی ظاہر کرتا ہے اور دوسری طرف ہم اس کی نئی پابندیوں اور تیل کی کھیپیں روکے جانے کا مشاہدہ کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں سوئزرلیںڈ کے ناظم الامور کو جو ایران میں امریکی مفادات کے محافظ ہیں، طلب کیا ہے اور اقوام متحدہ میں ہمارے نمائندہ دفتر نے بھی باضابطہ قانونی اقدام کیا ہے ۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی حکومت کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایرانی قوم کے خلاف اس کی جارحیت کا جواب ضرور دیاجائے گا۔

انھوں نے خطے میں امن و امان کی صورت حال اور بعض دہشت گرد گروہوں کے دوبارہ سرگرم ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف مجاہدت میں مؤثر اور فیصلہ کن کردار کا مالک ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کی حکومت اور مسلح افواج اور سیکورٹی ادارے رات دن قومی سلامتی کے حوالے سے سرگرم ہیں اور علاقے کے ملکوں کے لئے اہم اور قابل اعتماد شریک ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ علاقے کے ملکوں کی دعوت پر ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button