عراق سے امریکی افواج کا ذلت آمیز انخلاء، حزب اللہ کی عراقی عوام اور مرجعیت کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد

02 اکتوبر, 2026 07:05

شیعیت نیوز : حزب‌اللہ لبنان نے عراق سے امریکی افواج کے انخلا پر باضابطہ ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عراقی حکومت، عوام اور مرجعیت کو اس عظیم اور تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ حزب‌اللہ کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکی فوجی انتہائی ذلت اور ناکامی کے ساتھ عراق سے نکلنے پر مجبور ہوئے ہیں کیونکہ عراقی عوام کے آزاد ارادے اور مزاحمت کے سامنے ان کے تمام سامراجی عزائم خاک میں مل گئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک ایران طبی تعاون کا فروغ: پاکستانی سفیر کا تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا اہم دورہ

حزب‌اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق پر امریکی مسلط کردہ جنگ اور قبضے کو دو دہائیاں گزر چکی ہیں، جس کے نتیجے میں خطے میں دہشت گردی، ظلم و جبر، اندرونی اختلافات کو ہوا دینے اور ملکی وسائل کی لوٹ مار جیسے سنگین مسائل نے جنم لیا اور عراق کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، عراقی عوام کی ثابت قدمی، مضبوط عزم اور اپنی سرزمین سے قابض قوتوں کو نکالنے کے لیے دی گئی ہزاروں شہداء اور زخمیوں کی عظیم قربانیوں نے امریکہ کو بالآخر شکست تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ فتح اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ قابض قوتوں کی طاقت، تکبر اور جبر کے باوجود آزاد قوموں کے ارادوں کو توڑا نہیں جا سکتا۔ حزب‌اللہ نے مزاحمتی کارکنوں، شہداء اور تمام آزادی پسند افراد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شعور اور آزادی کے عزم کے سامنے قابض قوتوں کا انجام بالآخر زوال اور خاتمہ ہی ہوتا ہے، اور انہی قربانیوں نے مغربی ایشیا میں امریکی فوجی موجودگی کے خاتمے کی راہ ہموار کی ہے۔

10:07 صبح اکتوبر 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔