صیہونی فوج میں رواں سال 40 خودکشیاں، 16 برس کی بلند ترین تعداد

23 نومبر, 2026 19:12

شیعیت نیوز : غاصب صیہونی حکومت کی فوج میں خودکشیوں کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور رواں سال اب تک 40 صیہونی فوجی خودکشی کر چکے ہیں، جو گزشتہ 16 برسوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

صیہونی اخبار ہآرٹز کی رپورٹ کے مطابق ان میں 23 حاضر سروس فوجی اور افسران جبکہ 17 ایسے سابق فوجی شامل ہیں جو جنگ میں حصہ لینے کے بعد فارغ کیے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق جنگ سے پہلے کی دہائی میں حاضر سروس اہلکاروں میں خودکشی کی سالانہ اوسط تقریباً 12 تھی، جو 2024ء میں 21 اور 2025ء میں 22 تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ پولیس اہلکاروں میں خودکشی کے پانچ اور صیہونی وزارت جنگ کے بحالی کے شعبے میں زیر علاج افراد میں خودکشی کے چھ واقعات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ کا صہیونی فوجیوں پر نفسیاتی حملہ: خودکشیوں کی شرح دوگنی، 2023 سے 48 سے زائد اموات

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگی محاذوں پر نفسیاتی صحت کے افسران کی تعداد کم ہو گئی ہے، ریزرو فوجیوں کو شہری زندگی میں واپسی سے پہلے جنگی صدمات سے نمٹنے کے لیے دی جانے والی مدت گھٹا دی گئی ہے اور بعض ایسے افراد کو بھی دوبارہ فوجی خدمات کے لیے طلب کیا گیا جو نفسیاتی مسائل کے باعث زیر علاج تھے۔ رپورٹ میں فوجیوں پر علاج نہ کرانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی شکایات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

صیہونی فوج کے شعبہ افرادی قوت کے ایک افسر نے بھی خودکشیوں میں نمایاں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ برسوں میں بھی خودکشیوں کی اصل تعداد سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ رہی ہو گی۔ مبصرین کے مطابق غزہ میں نسل کشی اور خطے میں مسلسل جارحیت کے نفسیاتی اثرات صیہونی فوج کو اندر سے کھوکھلا کر رہے ہیں۔

7:24 شام نومبر 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔