لحج میں بس اور ٹرکوں پر سعودی بمباری، 25 سے زائد شہید و زخمی
شیعیت نیوز : سعودی رجیم کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ لحج کے ضلع المقاطرہ میں معبق کے مقام پر ایک مسافر بس اور مال بردار ٹرکوں کو نشانہ بنا کر ایک اور ہولناک قتل عام کیا ہے، جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 25 سے زائد عام شہری شہید اور زخمی ہو گئے، جن میں اکثریت بے گھر افراد کی ہے۔
یمنی وزارت صحت نے اس سفاکانہ جرم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی طیاروں نے نقیل المقاطرہ کے علاقے معبق میں کئی فضائی حملے کیے، جن میں تعز جانے والی مسافر بس، ٹرکوں اور دیگر شہری گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ وزارت کے مطابق ان حملوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور شہداء کی لاشیں جھلس کر بکھر گئیں، جبکہ اس جرم کی مکمل ذمہ داری آل سعود پر عائد ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی رجیم نے 24 گھنٹوں میں یمن پر 71 حملے کیے ہیں، ترجمان یمنی مسلح افواج
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی ایف 15 طیاروں کے ایک دستے نے خمیس مشیط کے فوجی اڈے سے اڑان بھر کر مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 36 منٹ پر تعز اور لحج کا رخ کیا اور دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر معبق کے علاقے میں مسافر بسوں اور مال بردار گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں دارالحکومت صنعاء اور لحج، تعز، الحدیدہ، صعدہ اور حجہ کے صوبوں میں شہری تنصیبات پر 67 فضائی و میزائل حملے کیے، جن میں درجنوں شہری شہید و زخمی ہوئے، جبکہ جارحیت کے آغاز سے اب تک سعودی حملوں کی تعداد 5648 تک پہنچ چکی ہے۔
اسی روز الحدیدہ میں بھی سعودی طیاروں نے ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی تعمیراتی عمارت، ملازمین کی رہائش گاہ اور ایک مسجد کو نشانہ بنایا، جس میں متعدد کارکن شہید اور زخمی ہوئے۔ ترجمان یمنی مسلح افواج نے خبردار کیا کہ الحدیدہ اور لحج میں سعودی رجیم کے وحشیانہ جرائم کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا اور آل سعود کو ان کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔






