عراقی حزب اللہ کا یمن کی دفاعی کارروائیوں کی حمایت کا اعلان
عراقی حزب اللہ
شیعیت نیوز : المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی حزب اللہ بریگیڈز (کتائب حزب اللہ) نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے یمنی عوام کی عزت و کرامت اور جائز حقوق کے تحفظ کے لیے ان کی بہادرانہ دفاعی کارروائیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور یمن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دوٹوک الفاظ میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ان کے آقاؤں کو اب اپنی ذلت آمیز شکست تسلیم کر لینی چاہیے اور یمن کا ظالمانہ محاصرہ فوری طور پر ختم کر دینا چاہیے۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یمن پر مسلط کردہ یہ غیر انسانی محاصرہ دراصل امریکہ اور اسرائیل کی کھلی پشت پناہی اور خطے میں ان کے آلہ کاروں کی مدد سے قائم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آذربائیجان میں باحجاب طالبات پر پابندی کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا، اسکولوں کا بائیکاٹ اور صحافی کی بھوک ہڑتال
عراق کی حزب اللہ بریگیڈز نے مزید واضح کیا کہ عراقی عوام اور اسلامی مزاحمتی بلاک یمن کے غیور اور مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بیان کے آخر میں یمنی عوام اور مجاہدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حتمی فتح اور اپنے غصب شدہ حقوق کے مکمل حصول تک شیطانی قوتوں کے کارندوں اور انسانیت کے دشمنوں کو سزا دینے کا سلسلہ پوری استقامت کے ساتھ جاری رکھیں۔







