عراق

عراقی فوج اور حشد الشعبی کے کمانڈروں کا اربعین کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس

شیعیت نیوز: عراقی کی برّی افواج کے سربراہ نے عوامی فورس  کے ساتھ مل کر صوبہ دیالہ میں اربعین حسینی (ع) کی مشی کی سیکورٹی کے حوالے سے ایک اجلاس میں شرکت کی۔

المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی کے کمانڈروں میں سے ایک محمد التمیمی نے پیر کے روز عراقی فوج کے زمینی دستوں کے کمانڈر اور حشد الشعبی کے کمانڈروں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں صوبہ دیالہ کے اہم سکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا گیا اور تین اہم سکیورٹی پلان فائنل کئے گئے ہیں۔

حشد الشعبی کے کمانڈر نے کہا کہ سب سے اہم فیصلہ المنذریہ کراسنگ یا دیالہ کے دوسرے شہروں میں جب زائرین کی نقل و حرکت عروج پر پہنچ رہی ہے اسی وقت چوکس رہنے اور فوجیوں کی تعیناتی کی سطح کو بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی حکومت مخالف جذبات نے اپنا اثر دکھایا، لیبیا کی وزیر خارجہ نجلا منقوش معطل

حشد الشعبی کے کمانڈر نے اپنی فورسز کی تیاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ حشد الشعبی نے المنذریہ کراسنگ اور دیگر علاقوں سے زائرین کی نقل و حمل کے لیے اپنی تمام تر سہولیات کو بروئے کار لایا ہے۔ منصوبے کا سب سے اہم حصہ خانقین سے حمرین تک حشد کے زیر کنٹرول علاقوں میں زائرین کی مدد کرنا ہے۔

صوبہ دیالی ایران کے صوبوں ایلام اور کرمان شاہ سے ملتا ہے اور زائرین اربعین حسینی ع کا ایک بڑا حصہ اسی صوبے کے راستے کربلا جاتا ہے۔

قبل ازیں عراقی وزیر داخلہ عبد الامیر الشمری نے کہا تھا کہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اس صوبے میں 40 ہزار سے زائد فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔

20 صفر 1445 ہجری (6 ستمبر) دنیائے تشیع کے تیسرے پیشوا امام حسین علیہ السلام اور ان کے وفادار ساتھیوں کی صحرائے کربلا میں شہادت کا چالیسواں دن ہے اور اس دن زائرین حسینی اربعین کے مراسم میں شرکت کے لئے کربلا میں داخل ہوتے ہیں جوکہ عراق کے جنوب میں واقع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button