الحشد الشعبی کے کامیاب سکیورٹی آپریشنز، کالعدم بعث پارٹی کے کارندوں سمیت 55 مشتبہ افراد گرفتار

05 اکتوبر, 2026 08:54

شیعیت نیوز : عراق کی عوامی رضاکار فورس ‘الحشد الشعبی’ نے گزشتہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف صوبوں میں کیے گئے کامیاب انٹیلی جنس اور سکیورٹی آپریشنز کے نتیجے میں 55 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران دہشت گرد گروہوں اور کالعدم بعث پارٹی سے وابستہ کئی خطرناک نیٹ ورکس کو بھی کامیابی کے ساتھ بے نقاب کر کے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی خدمات علماء و طلاب کے لیے مشعلِ راہ ہیں، علامہ شبیر میثمی

الحشد الشعبی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، گرفتار افراد میں کم از کم 23 ایسے عناصر شامل ہیں جن کے کالعدم بعث پارٹی کے ساتھ روابط ثابت ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی سے متعلق حساس معلومات افشا کرنے میں ملوث متعدد افراد کی بھی شناخت کر کے انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ الحشد الشعبی نے عراقی عوام سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی اور نقل و حرکت کے بارے میں فوری طور پر سکیورٹی اداروں کو آگاہ کریں تاکہ دہشت گردی اور ملک دشمن تخریبی کارروائیوں کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اگرچہ دہشت گرد تنظیم داعش کو عسکری میدان میں شکست دی جا چکی ہے، تاہم ملک میں دہشت گردی کے خطرات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔ اسی لیے الحشد الشعبی اور دیگر سکیورٹی ادارے عراق بھر میں انسدادِ دہشت گردی، قومی سلامتی کے تحفظ اور استحکامِ امن کے لیے اپنی کارروائیاں پوری قوت اور استقامت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

9:55 صبح اکتوبر 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔