اربیل ایئربیس سے امریکی پسپائی مکمل، آخری فوجی اور جنگی طیارے کی تصویر جاری
شیعیت نیوز : امریکی میڈیا نے شمالی عراق میں واقع اربیل ایئربیس سے امریکی فوج کی حتمی پسپائی اور آخری فوجی و جنگی طیارے کے انخلا کی تصویر جاری کر دی ہے۔ عراقی مزاحمتی محاذ کے مسلسل دباؤ اور جدوجہد کے نتیجے میں خطے میں امریکی تسلط کو ایک اور واضح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عراق سے امریکی انخلاء مزاحمت کی فتح، خطے سے مکمل انخلاء تک انتقام جاری رہے گا، سپاہ پاسداران
تفصیلات کے مطابق، امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز نے امریکی فوجیوں، بھاری اسلحے اور جنگی سازوسامان کے عراق سے انخلا کی تکمیل کی باقاعدہ تصدیق کی ہے۔ نام نہاد اور مبینہ ’’عزمِ راسخ‘‘ مشن کے خاتمے کے ساتھ ہی اربیل ایئربیس سے آخری امریکی فوجی اور جنگی طیارے کی روانگی کی تصویر جاری کی گئی ہے، جو عراقی سرزمین پر دو دہائیوں پر محیط غیر ملکی قبضے کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔







