امریکی پابندیوں کے باوجود ایران سے نجف اشرف کے لیے پروازیں بحال، ایران ایئر کی پہلی پرواز روانہ

05 اکتوبر, 2026 13:24

شیعیت نیوز : کئی ہفتوں کی مسلسل پابندیوں اور تعطل کے بعد بالآخر ایران سے نجف اشرف کے لیے پروازوں کی بحالی عملی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، اور اس سلسلے میں ایران ایئر کی پہلی پرواز تہران-نجف روٹ پر روانہ ہو گئی ہے۔ یہ اہم پیش رفت ایران کی فضائی کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیوں اور خطے کے بعض ممالک کے لیے پروازوں پر عائد بندشوں کے بعد تہران اور بغداد کے درمیان سفری رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ہونے والے کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

یاد رہے کہ یہ مسئلہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اس وقت پیدا ہوا تھا جب امریکہ کی جانب سے 27 ایرانی فضائی کمپنیوں پر ظالمانہ پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ ان یکطرفہ پابندیوں کے نتیجے میں ایران کی بعض ہمسایہ اور علاقائی ممالک، جن میں جارجیا، عراق (بغداد)، عمان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، کے لیے پروازوں کو شدید تعطل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کئی بین الاقوامی روٹس پر ایرانی فضائی کمپنیوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : مکہ معاہدے کے تحت پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا اہم اجلاس، اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد ریاض روانہ

واضح رہے کہ ایران اور عراق کے درمیان فضائی روٹ اپنی خصوصی زیارتی اور مذہبی نوعیت کے باعث انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ماہرین اور فضائی صنعت سے وابستہ افراد کے مطابق، عراق کے ہوائی اڈے، بالخصوص نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ایرانی مسافروں اور زائرین کی آمدورفت سے قابلِ ذکر آمدنی حاصل کرتے ہیں۔ ایران کی نجف کے لیے پروازوں کی بندش کو محض ایک سفری یا فضائی مسئلہ نہیں سمجھا جاتا، کیونکہ اس روٹ پر دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطہ زائرینِ سید الشہداءؑ کی آمدورفت اور وسیع مذہبی، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات سے گہرا جڑا ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، پابندیوں کے تسلسل کے پیشِ نظر عراقی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ان یکطرفہ امریکی پابندیوں سے استثنیٰ حاصل کرنے کے لیے واشنگٹن سے باقاعدہ بات چیت شروع کی تھی، اور یہ سفارتی بات چیت بالآخر ایران اور عراق کے درمیان پروازوں کی بحالی کی اجازت جاری ہونے کا باعث بنی ہے، جس سے زائرین نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

2:15 شام اکتوبر 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔