مقبوضہ فلسطین

صیہونی ریاست، مزاحمتی فورسز کی جوابی کارروائی کو تحمل کرنے کے قابل نہیں ہے، البردویل

شیعیت نیوز: حماس کے ایک رہنما صلاح البردویل نے صیہونی ریاست سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ صیہونی ریاست مزاحمتی فورسز کی جوابی کارروائی کو تحمل کرنے کے قابل نہیں اور المرت اور دوسرے صیہونیوں کی طرح، نیتن یاہو کی حکومت بھی گرنے والی یے۔

فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ایک رہنما صلاح البردویل نے کہا ہے کہ مزاحمتی فورسز کے پاس ایسی اطلاعات ہیں جو صیہونی ریاست کو نقصان پہنچاسکتی ہیں۔

صلاح البردویل نے المیادین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو مزاحمتی فورسز کی جوابی کارروائی کو برداشت نہیں کرسکتے اور اس کی حکومت کے گرنے کا وقت قریب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے صیہونی دشمن اپنی بزدلی سے مزاحمتی فورسز کے رہنماؤں کو دھمکی دے لیکن اس نے جب بھی ایسی کارروائی کی تو اسے اس کی بہت بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔

انہوں نے شیخ صالح العاروری کے قتل کی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ایسی جنگ چھڑے گی جس کی صیہونیوں کو توقع بھی نہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : گیس کی برآمدات کو پورا کرنے کےلئے مصر کا صیہونی ریاست کے ساتھ معاہدہ

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے جماعت کی جانب سے جمہوریہ سیرالیون پر زور دیا ہے کہ  وہ اسرائیلی ریاست میں اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے پر نظٖرثانی کرے۔

ہفتے کے روزالقانوع نے سیرالیون کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس غلط موقف کو ترک کرے اور ہمارے فلسطینی عوام کے منصفانہ کاز کے ساتھ کھڑا ہو۔

خیال رہے کہ سیرالیون کی حکومت نے عندیہ دیا تھا کہ وہ اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

القانوع نے کہا کہ سیرالیون کی حکومت کی طرف سے یہ افسوس ناک موقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی جرائم اور دہشت گردی ہمارےعوام ، ہماری سرزمین اور ہمارے مقدسات کے خلاف شدت اختیار کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قابض فوج اور اس کے آباد کاروں کے لیے جرائم جاری رکھنے کا گرین سگنل ہے۔  اس طرح کے فیصلے  وہ بنیادی طور پر مقبوضہ بیت المقدس کی فلسطینی اراضی اور فلسطینی آبادی  کے خلاف جرائم کا تسلسل ہے۔

القانوع نے اس موقف کو ہمارے لوگوں کے حقوق کی خلاف ورزی اور ہماری فلسطینی سرزمین پر فاشسٹ قابض اسرائیل کی حمایت  قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button