مولانا جواد نقوی "رانگ نمبر ہیں”، قریبی رشتہ دار کے چشم کشا انکشافات

18 ستمبر, 2025 09:05

شیعیت نیوز : جامعہ عروۃ الوثقی کے سربراہ مولانا سید جواد نقوی کے ایک قریبی رشتہ دار نے ان کی شخصیت کے حوالے سے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ اس رشتہ دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شیعیت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا سید جواد نقوی کا اصل نام "فرزند علی” ہے اور میں اسے بچپن سے جانتا ہوں۔ اس کے قول و فعل میں ہمیشہ تضاد رہا ہے، وہ نوجوانی میں بھی کچھ کہتا اور کچھ کرتا تھا۔

رشتہ دار کا مزید کہنا تھا کہ ہاں، یہ ضرور ہے کہ وہ ایک شاطر اور سمجھدار انسان ہے مگر مذہب کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنانا کسی طور درست نہیں۔ خیبر پختونخوا کے علاقہ ہری پور سے تعلق رکھنے والے سید جواد نقوی کے رشتہ دار نے کہا کہ سید فرزند علی عمر میں مجھ سے چھوٹا ہے لیکن بچپن ہی سے اس کے تمام کام شرارت پر مبنی ہوتے تھے۔ آج بھی وہ ملتِ تشیع میں دراڑیں ڈالنے کے درپے ہے۔ یہ کیسا عالم دین ہے جو ایک طرف دیگر مکاتبِ فکر کے ساتھ اتحاد کی بات کرتا ہے اور دوسری جانب اپنی ہی ملت میں انتشار پھیلا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا اسرائیل کے خلاف آخری فتح قریب ہے؟ شیخ نعیم قاسم کا تاریخی اعلان

انہوں نے کہا کہ میں اکثر اس کے بارے میں کہتا ہوں کہ یہ "رانگ نمبر” ہے اور اس کے چاہنے والے اب تک اس کی سوچ کو سمجھ نہیں پائے۔ افسوس کہ ایسے شخص کو منبر و محراب پر بٹھا دیا گیا ہے۔ مجھے اس پر کھل کر بات کرنے میں کوئی خوف نہیں، کیونکہ سید ہونے کے ناطے میرا فرض ہے کہ میں حقیقت بیان کروں۔ ہمارے جید علماء کرام کو چاہیے کہ وہ اس شخص کے راستے کو روکیں۔

رشتہ دار نے قوم سے بھی اپیل کی کہ اس شخص کے پیچھے چلنے کی بجائے مراجعِ عظام اور پاکستان میں موجود جید علماء کرام کی پیروی کریں۔ یہ شخص کبھی تنظیموں کو نشانہ بناتا ہے، کبھی ذاکرین کو برا بھلا کہتا ہے، اور کسی بھی بڑے عالم دین کو تنقید کا نشانہ بناتا ہے۔ یہ رویہ کسی بھی عالم دین کو زیب نہیں دیتا۔

10:41 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔