مشرق وسطی

لیبیا میں داعش کے ایک ہنما کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے، عبدالحمید الدبیبہ

شیعیت نیوز: لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ نے داعش دہشت گرد گروہ کے ایک رہنما کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

عبدالحمید الدبیبہ نے کہا کہ لیبیا کے سیکورٹی ادارے داعش دہشت گرد گروہ کے ایک رہنما کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے جو 2018 کے دارالحکومت پر حملوں میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی حزب اللہ بریگیڈ نے امریکی سازشوں کے خلاف خبردار کیا

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دہشت گرد 2018 میں کئی دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور کمانڈنگ کا ذمہ دار ہے جس کے نتیجے میں متعدد ملازمین ہلاک اور زخمی ہوئے۔

عبدالحمید الدبیبہ نے مزید کہا کہ ہم ملک کے اندر اور باہر سب کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم لیبیا میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے اور ہم اس راستے کو ہمت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین مارچ عالمی استکبار کے لیے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، حجت الاسلام علی اکبری

مئی 2018 میں، لیبیا کے بعض سرکاری اداروں پر متعدد حملے کیے گئے، جن میں ہائی کمیشن برائے انتخابات، وزارت خارجہ، اور نیشنل آئل کمپنی شامل ہیں، جس کے نتیجے میں درجنوں ملازمین ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ISIS دہشت گرد گروہ، جس نے 2011 سے مشرق میں درنہ اور شمال میں سرت کے شہروں کو اپنے ٹھکانوں میں تبدیل کر رکھا تھا، نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button