عراق

عراقی حزب اللہ بریگیڈ نے امریکی سازشوں کے خلاف خبردار کیا

شیعیت نیوز: عراقی حزب اللہ بریگیڈ نے عراق میں موجود امریکی فوج کو سازشوں کے خلاف خبردار کیا ہے اور اعلان کیا ہے وہ امریکی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق عراقی حزب اللہ بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراق کے کچھ شہروں میں امریکی فوجوں کے کانوائے اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکہ غاصب افواج کو عراق میں رکھنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین حسینی پر زائرین کی حفاظت کےلئے حشد الشعبی کے 11 ہزار جوان خدمت پر مامور

عراق کے حزب اللہ نے عراق میں موجود امریکی فوج سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طاقت کا اظہار خطرناک ہوگا اور اگر مزاحمتی فورسز نے جنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا تو وہ علاقے میں اس کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملا دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی حزب اللہ بریگیڈ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے اعلان کیا ہے کہ اسے عراق میں داعش سے مقابلہ کرنے کےلئے غیرملکی افواج کی مزید ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری اسرائیلی نسل پرست لیڈروں کو کٹہرے میں لائے، حماس

امریکہ نے عراق میں اپنی فوج رکھی ہوئی ہے اور اس کی بنیاد پر اس نے شام کے تیل سے مالامال علاقوں پر بھی قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں سے روزانہ کی بنیاد پر تیل چوری کرکے شمالی عراق میں منتقل کرتا رہتا ہے جب کہ عراق اور شام میں ناامنی اور دہشت گردی کو جاری رکھنے کےلئے بھی اسلحہ اپنے حمایتی دہشت گرد گروہوں کو فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button