امیر قطر کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیل کی مذمت
فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کارروائیوں پر شدید تنقید، عالمی سطح پر مذمت کا تسلسل

شیعیت نیوز : میڈیا ذرائع کے مطابق، امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر اسرائیل کی مذمت کرتے ہیں۔
پیر 2: انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے کی گئیں حالیہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی بات لبنان کو کمزور کرنے کی سازش ہے، شیخ نعیم قاسم
پیر 3: واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد غاصب اسرائیلی حکومت مسلسل معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور فلسطینی شہریوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے۔ حالیہ جنگ بندی شروع ہونے کے بعد فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
پیر 4: قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران سمیت کئی ممالک، غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد فلسطینیوں کے خلاف غاصب اسرائیلی فوج کی جارحیت و بربریت کی مذمت کر چکے ہیں۔