مشرق وسطی

اردن، متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان پانی اور بجلی کے معاملات پر اجلاس

شیعیت نیوز: 2021ء میں ہونے والے سہ طرفہ معاہدہ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اردن، متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کا اجلاس جلد شروع ہونے والا ہے۔

آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پانی اور بجلی کے مشترکہ منصوبے کے تحت اردن، متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان مشترکہ اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اردن کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے پانی، بجلی اور ماحولیات کے وزیر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہونے والے اس اجلاس میں اس معاہدہ پر حتمی دستخط کئے جائیں گے جس پر 2021ء نے تینوں فریقوں نے آمادگی کا اظہار اور ابتدائی دستخط کئے تھے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق آج اجلاس منعقد ہونے کا احتمال ہے اور اس معاہدے کے تحت اردن کو سالانہ 200 ملین کیوبک میٹر پانی مل سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں قتل، ڈکیتی اور جنسی حملوں کی شرح میں ہوشربا اضافہ

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں ایک ادارے کی جانب سے عرب نوجوانوں کے سروے کے اہم نتائج سامنے آئے ہیں۔

العربیہ 21 نے بتایا ہے کہ ایک سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ عرب نوجوان ترکی اور چین کو مضبوط اتحادی یا کسی حد تک خطے کے اتحادی سمجھتے ہیں۔

یہ سروے متحدہ عرب امارات میں قائم ایک مرکز کی طرف سے انجام پایا ہے جس میں 18 عرب ممالک کے 53 شہروں کے 18 سے 24 سال کی عمر کے 3,600 عرب نوجوان شہریوں نے حصہ لیا۔

نتائج کے مطابق اس سروے میں 82 فیصد شرکاء نے ترکی کو ایک مضبوط اتحادی یا کسی حد تک اپنے ملک کا اتحادی قرار دیا۔

اس کے بعد 80 کے ساتھ چین، 79 کے ساتھ برطانیہ، 78 کے ساتھ جرمنی، 74 فیصد کے ساتھ فرانس اور 73 فیصد کے ساتھ بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سروے میں امریکہ 72 فیصد کے ساتھ سب سے نچلے درجہ پر رہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button