اہم ترین خبریںلبنان

حجت الاسلام سید صفی الدین کی ناجائز صیہونی حکومت کو دھمکی

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے سینئر رہنما حجت الاسلام سید صفی الدین نے کہا ہے کہ حزب اللہ، ناجائز صیہونی ریاست کو تباہ کرنے کے مقصد سے وجود میں آئی ہے، جب تک غاصب اسرائیل موجود ہے، حزب اللہ لبنان ڈٹ کر کھڑی ہے اور ہر روز زیادہ مضبوط ہوتی چلی جائے گی۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ایک سینیئر رہنما حجت الاسلام سید ہاشم  صفی الدین نے کہا ہے کہ حزب اللہ صیہونی ریاست کی نابودی کی غرض سے تشکیل پائی ہے اور جب تک اسرائیل کا وجود ہے تو اس وقت حزب اللہ ہر روز پہلے سے زیادہ طاقتور ہوتی چلی جائے گی یہاں تک کہ اسرائیل کی نابودی اور انہیں علاقے سے باہر نکالنے کا وقت آ جائے۔

یہ بھی پڑھیں : حشدالشعبی مستقبل کی ضمانت اور عراقی قوم کے عزم کی مظہر ہے، فالح الفیاض

انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر اور پابندیاں امریکی جنایت اور مظالم کا حصہ ہیں۔

انہوں نے علاقے میں امریکی اقتصادی دہشت گردی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے ڈالر کے ذریعے سے دوسروں پر دباؤ ڈالتا ہے، وہ دنیا کے علاقوں کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ یہ علاقے ایران کے ہاتھ نہ لگ جائیں، اس لئے ان علاقوں میں بھوک و پیاس کی راہ ہموار کرتے ہیں اور ان علاقوں میں جنگ کو ہوا دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان نے اسرائیل کی اشتعال انگیزی کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت کردی

حزب اللہ کے رہنما کا کہنا تھا کہ امریکیوں نے غزہ اور مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے سلسلے میں بھی یہی حربہ اختیار کر رکھا ہے اور ان علاقوں کی صورت حال بہت خراب ہے۔

سید صفی الدین نے ناجائز صیہونی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے کوئی حماقت کی تو حزب اللہ کے جوان مقبوضہ الجلیل میں داخل ہو جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button