غاصب اسرائیل کی جارحیت میں لبنانی شہداء کی تعداد 4 ہزار 387 تک جا پہنچی
شیعیت نیوز : لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 2 مارچ سے جاری غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت میں شہید ہونے والے لبنانی شہریوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 387 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 12 ہزار 424 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غاصب اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، جنوبی لبنان پر فضائی حملے اور گولہ باری
لبنانی وزارت صحت کے مطابق اتوار کے روز جنوبی لبنان میں صیہونی حملے میں کم از کم ایک شہری شہید ہوا۔
وزارت صحت نے بتایا کہ غاصب اسرائیل نے اتوار کو صوبہ نبطیہ کے شہروں کفر تبنیت اور طلوسہ پر فضائی حملے کیے، جبکہ صیہونی توپخانے نے بیت لیف، مجدل زون اور یاطر پر گولہ باری کی۔ وادی الخنازیر میں بمباری کے بعد آگ کی لپیٹ میں آنے والے ایک گھر سے متعدد شہریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
اس سے قبل صیہونی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبے منصوری پر بھی دو فضائی حملے کیے، جو جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔







