مکہ معاہدے پر پریس کانفرنس، غزہ پر تکفیری ریال خور مولوی کی صحافی کے سوال پر تلخ کلامی
مولانا فضل الرحمٰن خلیل
شیعیت نیوز : نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بعض مذہبی رہنماؤں کی جانب سے مکہ معاہدے کی حمایت میں منعقد کی گئی پریس کانفرنس کے دوران غزہ کی صورتحال اور یمن کے معاملے پر صحافیوں کے سخت سوالات کے باعث ماحول کشیدہ ہو گیا۔ پریس کانفرنس کے مقررین نے مکہ معاہدے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے یمن کی انصار اللہ (حوثی) تحریک کو باغی قرار دیا اور ان پر حرمین شریفین پر حملوں کے الزامات عائد کیے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن خلیل نے عالمِ دین علامہ سید جواد نقوی کے اس مؤقف کو تنقید کا نشانہ بنایا جس میں انہوں نے حوثیوں کو محافظِ حرمین شریفین اور مکہ معاہدے کو حوثیوں کے خلاف اتحاد قرار دیا تھا، جبکہ مولانا فضل الرحمٰن خلیل نے علامہ جواد نقوی پر ملکی سلامتی کے خلاف بیانیے کا الزام بھی عائد کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے قتل کی سازش کا الزام: آصف مرچنٹ کو 27 سال قید
پریس کانفرنس کے دوران موقع پر موجود صحافی نادر بلوچ اور دیگر صحافیوں نے میزبان رہنماؤں سے سوال کیا کہ جاری کردہ اعلامیے میں حوثیوں کے خلاف تو سخت مؤقف اختیار کیا گیا ہے، تاہم فلسطین اور غزہ میں معصوم مسلمانوں کے قتلِ عام کی مذمت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک جملہ بھی شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ صحافیوں نے حرمین شریفین پر حملوں کے الزامات کے شواہد پر بھی استفسار کیا اور نشان دہی کی کہ انصار اللہ نے نہ صرف ان الزامات کی تردید کی ہے بلکہ یمن میں بڑے عوامی اجتماعات کے ذریعے حرمین شریفین سے اپنی عقیدت کا اظہار بھی کیا ہے۔
صحافی کے سوال پر مولانا فضل الرحمٰن خلیل نے نادر بلوچ کو تاریخ سے ناواقف قرار دیا، جس پر نادر بلوچ نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ فتویٰ دینے کے بجائے سوال کا براہِ راست جواب دیا جائے۔ اس سخت مکالمے کے باعث پریس کانفرنس میں کچھ دیر کے لیے تناؤ اور خاموشی کی کیفیت طاری رہی۔ دوسری جانب عوامی و سیاسی حلقوں کا مؤقف ہے کہ پاکستانی عوام حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہیں، تاہم سعودی عرب اور یمن کے درمیان تنازع کو عسکری شمولیت کے بجائے سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے اور حکومتِ پاکستان کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مصالحتی کردار ادا کرنا چاہیے۔







