کوہاٹ: سی ٹی ڈی اور پولیس کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، کالعدم سپاہ صحابہ کے 3 دہشت گرد ہلاک

20 نومبر, 2026 18:13

شیعیت نیوز : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی کوہاٹ کے علاقے بازید خیل روڈ پر واقع منکارہ پہاڑی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : مکہ معاہدے پر پریس کانفرنس، غزہ پر تکفیری ریال خور مولوی کی صحافی کے سوال پر تلخ کلامی

سی ٹی ڈی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کوہاٹ پولیس لائنز خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے، جبکہ کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق آپریشن کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بدستور جاری ہے۔

8:23 شام نومبر 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔