اہم ترین خبریںلبنان

لبنان نے اسرائیل کی اشتعال انگیزی کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت کردی

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کی نگران افواج کے سربراہ کے ساتھ ملاقات میں لبنان کے وزیراعظم نے اسرائیل کی جانب سے سرحدوں پر غیر قانونی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی اشتعال انگیزی سے دونوں ملکوں میں جنگ ہوسکتی ہے۔

شہاب نیوز نے خبر دی ہے کہ لبنانی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نجیب میقاتی، وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب اور اقوام متحدہ کی نگران فورسز کے کمانڈر جنرل ایرالڈو لاریزو کے درمیان لبنانی سرحدوں کے حوالے سے مشترکہ میٹنگ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل، نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ، لاییر لاپیڈ کا بیان ریکارڈ

میٹنگ میں لبنانی وزیراعظم نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ غاصب صہیونی حکومت کو سرحدوں کی خلاف ورزی سے روکا جائے۔

نجیب میقاتی نے اس موقع پر انتباہ کیا کہ سرحدوں پر غاصب اسرائیل کی اشتعال انگیزی کی صورت میں دونوں ملکوں کے درمیان جنگ چھڑ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کرنے کو لازمی سمجھتا ہے۔ لبنانی اور اقوام متحدہ کی فورسز کے درمیان تعاون سے سرحدوں پر امن و امان کی صورت حال بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے وفدکی حافظ نعیم الرحمٰن سمیت جماعت اسلامی کے قائدین سے ملاقات

نجیب میقاتی نے مزید کہا کہ ہم غاصب صہیونی حکومت سے ہماری غصب شدہ سرزمین کو واپس لینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

اس سے پہلے المنار چینل کے خبرنگار نے ٹوئیٹر پر کہا تھا کہ اسرائیل لبنان کی سرحد پر غیر قانونی تعمیراتی کاموں میں مصروف ہے۔ جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے العدیسہ میں صہیونیوں کی مشکوک سرگرمیوں کے بعد لبنانی فوج الرٹ ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button