تفتان بارڈر سے 24 دن بعد کوئٹہ کے لیے قافلہ روانہ
تفتان بارڈر
شیعیت نیوز : پاک ایران تفتان بارڈر پر 24 دن کے طویل انتظار کے بعد آج صبح مسافروں اور زائرین پر مشتمل قافلے (کانوائے) کو بحفاظت کوئٹہ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق سرحد پر پھنسے ہوئے افراد کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے جو کہ کانوائے کے منتظر مسافروں کے لیے ایک بڑی راحت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایام فاطمیہ حق شناسی اور وفاداری سکھاتے ہیں، علامہ شیخ محمد جواد حافظی
تفصیلات کے مطابق، تفتان بارڈر کو طلابِ کرام کے لیے باقاعدہ طور پر کھلا (اوپن) رکھا گیا ہے، لیکن سیکیورٹی کی موجودہ حساس صورتحال اور حالیہ خدشات کے پیشِ نظر فاؤنڈیشن کے خادم الزائرین نے عوام سے مؤدبانہ گزارش کی ہے کہ وہ فی الحال تفتان بارڈر کے راستے سفر کرنے اور آمد و رفت سے گریز کریں۔ بیان کے آخر میں اللہ تعالیٰ سے تمام ہم وطنوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھنے اور ان کا سفر آسان فرمانے کی خصوصی دعا کی گئی ہے۔







