ناصبیت کا قلع قمع: مولانا اللہ وسایا کی ’احتساب ناصبیت‘ اہل سنت کے لیے تاریخی کارنامہ قرار

08 اکتوبر, 2026 08:23

شیعیت نیوز : معروف اسکالر اور محقق جواد حسین جوادی نے ممتاز عالم دین مولانا اللہ وسایا کی جانب سے ’احتساب ناصبیت‘ کے عنوان سے 12 جلدوں پر مشتمل مجموعے کی اشاعت کو اہل سنت کی نسلوں کو انحراف سے بچانے کا تاریخی کارنامہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مولانا نے 60 جلدوں پر مشتمل ’احتساب قادیانیت‘ مرتب کر کے امت کو مرزائیت کے فتنے سے بچایا، اسی طرح اب خالص اکابرینِ اہل سنت کی کتب پر مبنی ’احتساب ناصبیت‘ کے ذریعے یزید پلید کے دفاع اور بغضِ اہل بیتؑ پر مبنی ناصبی ناسور کا مؤثر راستہ روکا ہے۔

اپنے ایک تفصیلی مقالے میں جواد حسین جوادی نے لکھا کہ بعض مفاد پرست عناصر نے صحابہ کرام کے دفاع کی آڑ میں یزید جیسے دشمنِ اہل بیتؑ کا دفاع سنی عقائد کا حصہ بنانا شروع کر دیا تھا، جو اہل سنت کے مستقبل کے لیے انتہائی خطرناک تھا۔ ایسے میں مولانا اللہ وسایا نے کسی ذاتی رائے کے بجائے مستند سنی اکابرین کی تحریروں کو جمع کر کے حقائق واضح کیے تاکہ آئندہ نسلیں محبتِ اہل بیتؑ سے سرشار اور ناصبیت سے پاک رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی حکام کا گلگت بلتستان کا خفیہ دورہ بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے، کاظم میثم

انہوں نے معتدل سنی طبقے پر زور دیا کہ وہ فضائلِ اہل بیتؑ پر لکھی گئی کتب کا مطالعہ کریں تاکہ انہیں اندازہ ہو سکے کہ آج حق بات لکھنے پر ایک جید عالم دین کے خلاف تنگ نظر عناصر کی جانب سے بلاجواز شور شرابہ اور بداخلاقی کیوں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس علمی کارنامے کے بعد مولانا اللہ وسایا کے شیعہ ہونے کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، البتہ امت میں تفرقہ پھیلانے والے انحرافی نظریات کے خلاف قلم اٹھانے والا ہر شخص لائقِ تحسین ہے۔

جواد حسین جوادی نے مزید کہا کہ جس طرح اہل سنت میں قادیانیت، ناصبیت اور تکفیریت ناسور ہیں، اسی طرح شیعہ مکتب میں بابیت، بہائیت اور غالیت قابلِ مواخذہ ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ انحرافی عقائد کے خلاف شیعہ علماء بھی مسلسل برسرپیکار ہیں اور اسی تسلسل میں جلد ہی ’احتساب غالیت‘ کے نام سے بھی کتب کا ایک جامع مجموعہ منظرِ عام پر لایا جائے گا۔

9:26 صبح اکتوبر 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔