اہم ترین خبریںعراق

حشدالشعبی مستقبل کی ضمانت اور عراقی قوم کے عزم کی مظہر ہے، فالح الفیاض

شیعیت نیوز: عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی، عراقی قوم کے عزم و ارادے اور عراق کے مستقبل کی ضمانت ہے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے حشدالشعبی کے قیام کی نویں سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ عوامی رضاکار فورس تمام عراقیوں سے متعلق ہے جس کا کسی سیاسی پارٹی اور گروہ کی جانبداری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ حشدالشعبی نے عراق کے مستقبل کی ضمانت بن کر عراقی قوم کے اقتدار کو مستحکم بنایا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے فتوے کے بعد داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عوامی بنیاد پر تشکیل دی گئی تھی جس نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عراق کے مختلف علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے زبردست کارروائیان انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں : جب سب نے عراق کیلئے اپنے دروازے بند کر لئے تھے اسوقت ایران نے ہماری مدد کی، خالد الملاء

دوسری جانب آج قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں محمد شیاع السوڈانی نے عراق کے امن و استحکام اور دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات کے فروغ کے لئے قاہرہ کے کردار کی تعریف کی۔

اس موقع پر دونوں سربراہان مملکت نے اردن کی ثالثی سے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی شعبوں سمیت سہ فریقی دلچسپی کے امور پر ایک میکانزم بنانے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ عراق کے وزیراعظم تین ماہ میں دوسری مرتبہ قاہرہ گئے ہیں۔ محمد شیاع السوڈانی گزشتہ روز 12 افراد پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد لے کر مصر پہنچے۔ جہاں دونوں ممالک کے وفود نے آپس میں ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

عراقی وزارت تجارت نے قاہرہ اور بغداد کے درمیان کھیلوں، یوتھ، ہاؤسنگ اسکیموں، شہری اور سماجی امور کے مختلف شعبوں میں 10 معاہدوں پر دستخط کی خبریں دی ہیں۔ طے یہ ہے کہ ان معاہدوں پر محمد شیاع السوڈانی کے حالیہ دورہ مصر کے دوران اتفاق کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button