اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم ضلع لاہور کا راہیان کربلا کنونشن و انٹرا پارٹی الیکشن ، نجم عباس خان کثرت رائے سے ضلعی صدر منتخب

مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے کہ کہ مجلس وحدت مسلمین قائد اعظم محمد علی جناح اور ڈاکٹر محمد اقبال کے پاکستان کے حصول کیلئے ہمہ وقت میدان عمل میں حاضر ہے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی جانب سے راہیانِ کربلا کانفرنس بیادِ شہدائے پارہ چنار اور ضلعی انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے ٹاؤنز اور یونٹس زمہ داران سمیت صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی ، مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی ، صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداری ونگ ملک اقرار، ممبر مرکزی یوتھ کونسل مولانا تصور مہدی ، جنرل سیکرٹری پنجاب سید حسن کاظمی ،سیکرٹری سیاسیات پنجاب سید حسین زیدی ، آرگنائزر ضلع لاہور نقی مہدی ، کوآرڈینیٹر انٹرا پارٹی الیکشن آفتاب ہاشمی نے خصوصی شرکت کی. راہیانِ کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے کہ کہ مجلس وحدت مسلمین قائد اعظم محمد علی جناح اور ڈاکٹر محمد اقبال کے پاکستان کے حصول کیلئے ہمہ وقت میدان عمل میں حاضر ہے. انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے منشور پر عمل درآمد کرنا یعنی سب سے پہلے اسلام اور مادر وطن پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد سے متعلق درخواستوں پر بازیابی کیلئے جے آئی ٹیز بنانے کا حکم

انہوں نے کہا کہ شہدائے ملت پاکستان کی بے انتہا قربانیاں اس باتکا واضح ثبوت ہے کہ ہماری جان تو جا سکتی ہے لیکن پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہی آ سکتی، رہنماؤں نے تری منگل شہدائے پارہ چنار کو خراج تحسین پیش کیا اور اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ دنیا کے کسی بھی ملک اور مہذب معاشرے میں اساتذہ کا احترام جس قدر زیادہ ہوتا ہے اتنا ہی اس ملک میں یا معاشرے میں علم کی روشنی پھیلتی ہے لیکن کرم ایجنسی کے علاقے تری منگل میں سات بہترین اساتذہ کو ایک ساتھ ظالم دہشت گرد بلوائیوں نے بے دردی سے قتل کر ڈالا اور تاحال اس ظلم کے خلاف ایف آئی آر تک درج نہ ہو سکی ہے، وہاں کی لوکل انتظامیہ اس المناک سانحے کو زمینی تنازعہ کا رنگ دے کر دبانے کی کوشش میں مگن ہے جبکہ حقیقت ہر باشعور شہری کے علم میں ہے کہ انہیں صرف اور صرف خاندانِ رسالت صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کے جرم میں موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے. انہوں نے ارباب اختیار سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد تری منگل کے مظلوم شہداء کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر شہداء کے خانوادوں سمیت ہر علم اور انسانیت سے محبت کرنے والے شہری کے غم کو کم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ، زائرین مقامات مقدسہ کی سہولیات کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس کا انعقاد

راہیانِ کربلا کانفرنس کے اختتام کے بعد مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے جماعتی انتخابات کی نشست کا آغاز ہوا جس میں ضلعی آرگنائزر نقی مہدی مستعفی ہوئے اور انتخابی عمل کا آغاز ہوا. ضلع لاہور کے دس ٹاؤنز کے صدور اور یونٹ صدور و نائب صدور نے حق رائے دہی استعمال کیا اور ضلع لاہور کے نئے میر کارواں کیلئے الیکشن کمیشن مجلس وحدت مسلمین پنجاب سید حسن کاظمی ، نقی مہدی ،مولانا تصور مہدی اور اسد علی بلتستانی کو بھیجے گئے امیدواروں کے ناموں میں سے منتخب کیے گئے تین ناموں جن میں نجم عباس خان، سید خرم زیدی اور سید علمدارزیدی شامل تھے میں سے نجم عباس خان کو کثرت رائے سے نیا میر کارواں چن لیا۔

شرکائے کانفرنس نے نجم عباس خان کی بطور صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور چناؤ پر انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا. مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے نو منتخب صدر ضلع لاہور سے حلف لیا. نو منتخب صدر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجلس وحدت مسلمین کے منشور اور کارکنوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button