کوئٹہ، زائرین مقامات مقدسہ کی سہولیات کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس کا انعقاد
اجلاس میں ایران سفر کرنے والے زائرین کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات اٹھانے کا فیصلہ ہوا

شیعیت نیوز: ایران سفر کرنے والے زائرین مقامات مقدسہ کو سہولیات اور سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے کوئٹہ میں اعلیٰ سطح اجلاس کا انعقاد ہوا۔ پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کے انتظامات سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کی۔ جس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ صالح نصیر، کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان، کمشنر رخشان ڈویژن اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد سے متعلق درخواستوں پر بازیابی کیلئے جے آئی ٹیز بنانے کا حکم
اجلاس میں ایران سفر کرنے والے زائرین کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات اٹھانے کا فیصلہ ہوا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ زائرین کیلئے سہولیات کی بہتری کو یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران زیارت کیلئے جانے والے زائرین کی مسافت کو یقینی طور پر پرامن بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے۔ اس موقع پر اعلیٰ افسران کی جانب سے زائرین کی سہولیات کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔