اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطین، غزہ، بیت لحم اور رام اللہ میں صہیونی سیکورٹی فورسز کے فلسطینیوں پر حملے

شیعیت نیوز: ذرائع کے مطابق غزہ میں غاصب صہیونی سیکورٹی فورسز نے فلسطینی ماہی گیروں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ بیت لحم میں گھروں کو منہدم کردیا جبکہ رام اللہ میں اسکول کو محاصرے میں لے لیا۔

فلسطین الیوم نے خبر دی ہے کہ صہیونی سیکورٹی فورسز نے رام اللہ کے مغربی شہر بیتونیا میں سکول پر حملہ کیا اور سکول کے اساتذہ اور بچوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور باہر جانے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد الاقصیٰ میں عیسائیوں کی مذہبی تقریب پر صیہونیوں کا حملہ

علاوہ ازیں فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ اریحا کے مشرقی علاقے بیت لحم کے جنوب میں صہیونی افواج نے دستاویز مکمل نہ ہونے کے بہانے دو فلسطینی شہریوں کا گھر منہدم کردیا ہے۔

دراین اثناء غزہ میں ماہی گیری میں مصروف فلسطینی ماہی گیروں پر اسرائیلی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے بعد فلسطینی ماہی گیر اپنی جان بچاکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

اسرائیل فلسطینیوں کو غزہ کی سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران نشانہ بناتا رہا ہے جس کی وجہ سے درجنوں فلسطینی شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔ صہیونی کی ان کاروائیوں کا مقصد غزہ کا محاصرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سب مل کر ترکی کی صدی بنائیں گے، ترک صدر رجب طیب اِردوان

مغربی کنارے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی آباد کاروں نے شمال میں واقع بلدہ میں کھجور کے باغات پر حملہ کرکے درختوں کو آگ لگادی۔

بلدہ میں صہیونیوں کی واپسی کے بعد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ صہیونیوں نے نواحی علاقوں میں آبادکاری میں اضافے کے لئے ایک دینی مدرسے کا بھی دوبارہ افتتاح کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button