اقوام متحدہ کیلئے اماراتی امیدوار گریٹر اسرائیل کا مہرہ ہے، محمد باقر قالیباف
شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے متحدہ عرب امارات کی سابق مستقل مندوب لانا نسیبہ کی نامزدگی کو عالمی ادارے کے اعلیٰ ترین عہدے پر قبضے کی کوشش قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس نامزدگی کا مقصد خطے میں گریٹر اسرائیل کے منصوبے کے لیے سفارتی راستہ ہموار کرنا اور غزہ میں جاری منظم نسل کشی پر پردہ ڈالنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی قوم امریکی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گی، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اماراتی سفارتکار کا سابقہ ریکارڈ غزہ کے المیے کا دفاع کرنے کے سوا کچھ نہیں، اور اب یہ لومڑی مرغیوں کے ڈربے کی رکھوالی کی نوکری کے لیے درخواست دینے کی تیاری کر رہی ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لانا نسیبہ کے ایک پرانے انٹرویو کے حصے بھی شیئر کیے، جن میں انہوں نے متحدہ عرب امارات اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات معمول پر لانے اور باہمی تعاون کا دفاع کیا تھا۔







