مقبوضہ فلسطین

مسجد الاقصیٰ میں عیسائیوں کی مذہبی تقریب پر صیہونیوں کا حملہ

شیعیت نیوز: غاصب انتہا پسند صیہونیوں نے مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں عیسائیوں کی ایک مذہبی تقریب پر حملہ کیا اور انھیں مذہبی رسم ادا کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔

پریس ذرائع کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصی کے احاطے میں دیوار البراق کے قریب انتہا پسند صیہونیوں اور عیسائی مذہب کے پیروکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی جہاں غاصب صیہونیوں نے کئی ‏عیسائیوں کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی اتحاد کی وجہ سے قیدیوں کے تبادلے پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے، عبدالقادر المرتضی

ایزرائیل نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں انتہا پسند صیہونیوں ںۓ دیوارالبراق کے جنوب میں ڈیویڈ سن سینٹر کے قدیمی علاقے میں واقع پارک میں عیسائیوں کی مذہبی تقریب کو نشانہ بنایا اور ان عیسائیوں کو وہاں چلے جانے کو کہا۔

بیت المقدس کی بلدیہ کے ڈپٹی سربراہ نے بھی اس حملے کی تصدیق کی اور اس عیسائی تقریب کا مقصد عیسائی مذہب کی ترویج قرار دیا کہا کہ اسرائیل مذہبی رسومات ادا کرنے والے عیسائی مذہبی رہنماؤں کو خوش آمدید نہیں کہے گا۔

ایمک شاوہ نے عیسائی مذہبی تقریب کے موقع پر ہونے والی جھڑپ کو انتہا پسند صیہونیوں کی برتری پسندانہ فکر کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ یہ انتہا پسند صیہونی، بیت المقدس کو یہودیوں کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں مزید 2 مجرموں کے سر قلم کردیئے گئے

انھوں نے مذہبی افکار میں پائے جانے والے اختلافات کا خاتمہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

واضح رہے کہ عیسائی مذہبی تقریب کے نتیجے میں صیہونیوں کی جانب سے عیسائی مذہب اختیار کئے جانے پر غاصب صیہونیوں کو گہری تشویش لاحق ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button