مقبوضہ علاقے ایک گھنٹے میں ناقابل رہائش ہو جائیں گے، سربراہ ایرانی قومی سلامتی کمیشن

25 اکتوبر, 2026 19:09

شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے غاصب اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی قومی سلامتی اور مفادات کے خلاف کسی بھی اقدام کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔

ابراہیم عزیزی نے سوشل میڈیا پر عبرانی زبان میں جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ جان لو، ہماری قومی سلامتی اور مفادات کے خلاف کسی بھی اقدام کی صورت میں مقبوضہ علاقوں کو ناقابل رہائش بنانے میں ایک گھنٹے سے زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بے گناہ شہریوں اور شادی کی تقریب پر حملہ امریکی مایوسی کا واضح ثبوت ہے، ابراہیم عزیزی

انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ ایک نقشہ بھی جاری کیا جس میں صیہونی حکومت کے بنیادی ڈھانچے کے تمام اہم حصوں کو نشان زد کیا گیا ہے، جن میں پانی صاف کرنے کے پلانٹس، بجلی گھر، آئل ریفائنریاں اور ڈیمونا جوہری مرکز شامل ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ کا یہ انتباہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی سامراج اور غاصب اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ایرانی حکام واضح کر چکے ہیں کہ کسی بھی جارحیت کا جواب فیصلہ کن ہوگا۔

8:04 شام اکتوبر 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔