جنگ بندی کے باوجود غزہ میں 48 گھنٹوں میں 10 فلسطینی شہید، غزہ کی وزارت صحت
شیعیت نیوز : غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غاصب اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے 10 فلسطینیوں کے جسد اور 62 زخمی غزہ کے ہسپتالوں میں لائے گئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق 11 اکتوبر 2025 کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک صیہونی حملوں میں 1547 فلسطینی شہید اور 5559 زخمی ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی کی پہلی سالگرہ پر بھی غزہ لہو لہو، کمسن بچی سمیت 8 فلسطینی شہید
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صیہونی جارحیت کے آغاز سے اب تک غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 74540 اور زخمیوں کی تعداد 175678 تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب الشفاء میڈیکل کمپلیکس نے بتایا کہ شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ میں غاصب اسرائیل کے ڈرون کی فائرنگ سے ایک فلسطینی خاتون شہید ہو گئی۔







