اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم عوام کی امیدوں کا مرکز ہے، جس نے ہمیشہ ملت کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے،علامہ مقصودڈومکی

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انسان نے اللہ تعالیٰ سے عہد کیا ہے کہ وہ دنیا میں اللہ تعالیٰ کی بندگی کرے گا اور شیطان کی بندگی نہیں کرے گا۔

شیعیت نیوز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔ جس نے ہمیشہ ملت کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ہزارہ ٹاؤن کی کابینہ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی دفتر میں منعقد ہونے والی تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے رکن آغا سید محمد رضا، مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ جبکہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے نو منتخب ضلعی کابینہ سے حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سکردو، سانحہ 1988ء کے شہداء کی برسی کی تقریب، شیخ حسن جعفری ، آغا علی رضوی ودیگر شرکت

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انسان نے اللہ تعالیٰ سے عہد کیا ہے کہ وہ دنیا میں اللہ تعالیٰ کی بندگی کرے گا اور شیطان کی بندگی نہیں کرے گا۔ انسان کو اپنے عہد و پیمان کو پورا کرنا چاہیے۔ ہر عہدیدار پر تنظیمی دستور اور عہد کی پابندی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کی امیدوں کا مرکز ہے، جس نے ہمیشہ ملت کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید محمد رضا نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار و نظریات کی امین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: SPS اساتذہ کیلئے خوش خبری، ایم ڈبلیوایم کے ممبر گلگت بلتستان اسمبلی شیخ اکبر رجائی کی کوشش رنگ لے آئی

قائد شہید نے وطن عزیز پاکستان میں سامراجی مداخلت کو رد کرتے ہوئے ہمیں غلامی نامنظور کا درس دیا۔ ہم قائد شہید کے بتائے ہوئے راستے اور اپنے اصولی موقف پر مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ ہم پاکستانی قوم کی درست سمت میں رہنمائی کریں۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مدبرانہ قیادت میں ہم وطن عزیز پاکستان کی عزت و سربلندی اور قوم کی درست سمت میں رہنمائی کے حوالے سے اپنے اہداف حاصل کرلیں گے۔ تقریب سے ایم ڈبلیو ایم ضلع ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کے صدر سید ابراہیم شاہ نے بھی خطاب کیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button