مشرق وسطی

عالمی برادری تل ابیب کو جارحیت سے روکے، سعید ابوعلی

شیعیت نیوز: عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کے معاون برائے مقبوضہ فلسطین سعید ابوعلی نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف اور دوسرے ادارے اپنی خاموش توڑ دیں اور صہیونی دہشت گرد حکام کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

خبر رساں ادارے وفا نے رپورٹ دی ہے کہ عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کے معاون برائے مقبوضہ فلسطین سعید ابوعلی نے صہیونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات کی صہیونی حکام کو عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں دورے کی دعوت

سعید ابوعلی نے کہا کہ صہیونی شدت پسند کابینہ آئے روز فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ فلسطینی عوام کے ساتھ مزید ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صہیونی فورسز نے نابلس میں کیمپ پر حملہ کرکے تین فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔

انہوں نے عالمی برداری سے اپیل کی ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے بارے میں اپنی شرمناک خاموشی کو توڑ دے اور فلسطین پر ہونے والے حملوں اور مظالم کو روکنے کے لئے اقدامات کرے۔ فلسطین کے بارے میں عالمی قوانین پر عملدرامد ہماری ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جرمنی صدام کو کیمیائی اسلحہ فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے، ایرانی وزارت خارجہ

سعید ابوعلی نے عالمی عدالت انصاف سے بھی کہا کہ فلسطینی سرزمین پر رونما ہونے والے ظلم و بربریت پر صہیونی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔۔ صہیونی حکام سے بازپرس نہ ہونے کی وجہ سے ان کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔

یار رہے کہ فلسطین میں صہیونی فورسز کی جارحیت جاری ہے۔ گذشتہ روز نابلس میں قابض فورسز نے فلسطینیوں کے گھروں پر بلڈوزر کے ذریعے حملہ کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کرکے تین فلسطینی جوانوں کو شہید کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button