24 گھنٹوں میں یمن پر 124 سعودی فضائی اور میزائل حملے ہوئے، یمنی مسلح افواج
شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی رجیم نے یمن کے صوبوں صنعاء، تعز، لحج، صعدہ، حجہ، الحدیدہ، عمران اور الجوف پر 124 فضائی اور میزائل حملے کیے ہیں، جس کے بعد جارحیت کے آغاز سے اب تک ان حملوں کی مجموعی تعداد 3024 تک پہنچ گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ حملے خمیس مشیط کے فضائی اڈے سے اڑنے والے سعودی ایف 15 طیاروں کے ذریعے کیے گئے، جبکہ نجران سے یمنی علاقوں پر میزائل داغے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن پر 24 گھنٹوں میں 62 سعودی فضائی حملے، 5 خواتین سمیت 6 شہری شہید
صعدہ میں شہر کے مغرب میں واقع جوازات کے علاقے میں ایک حراستی مرکز پر سعودی جنگی طیاروں کے دو حملوں میں ایک افریقی مہاجر شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کشیدگی کے آغاز سے اب تک صوبہ صعدہ پر 2177 سے زائد سعودی فضائی حملے کیے جا چکے ہیں۔
آج بھی سعودی جارحیت کا سلسلہ جاری رہا اور آل سعود کے طیاروں نے صوبہ تعز میں المخا اور المواسط کے علاقے بنی حماد پر حملے کیے، جبکہ صعدہ کے ضلع رازح کے دیہات پر سعودی گولہ باری کی گئی۔ الجوف کے مرکز الحزم میں سعودی بمباری سے پانی کی کارپوریشن تباہ ہو گئی، جس کے باعث تقریباً 50 ہزار افراد پانی کی فراہمی سے محروم ہو گئے ہیں۔







