صنعاء پر سعودی جارحیت، خواتین اور بچی سمیت 10 یمنی شہید، یمنی وزارت صحت

24 اکتوبر, 2026 14:14

شیعیت نیوز : یمنی وزارت صحت نے کہا ہے کہ دارالحکومت صنعاء پر سعودی رجیم کی وحشیانہ فضائی جارحیت میں خواتین اور ایک بچی سمیت 10 یمنی شہری شہید اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔ وزارت کے مطابق یہ ابتدائی اعداد و شمار ہیں۔

وزارت صحت کے بیان کے مطابق آل سعود کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت کے علاقے عصر میں ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا، جس میں 3 شہری شہید اور 3 زخمی ہوئے، جبکہ ضلع ہمدان میں ایک سیمنٹ فیکٹری پر حملوں میں ایک خاتون اور ایک بچی سمیت 7 شہری شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی جارحیت کے 100 دن، 155 یمنی شہید اور 407 زخمی، یمنی وزارت صحت

ضلع ہمدان کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ سعودی بمباری نے فیکٹری کے مزدوروں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا، جہاں 6 خواتین اور ایک بچی شہید جبکہ 2 خواتین اور ایک بچہ زخمی ہوئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق سعودی طیاروں نے 10 سے زائد خاندانوں کی رہائش گاہوں پر تین فضائی حملے کیے۔

یمنی وزارت صحت نے رہائشی علاقوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کو بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ یمن کے انسانی حقوق کے ادارے نے بھی صنعاء کے رہائشی علاقوں اور مزدوروں کی رہائش گاہوں پر اس سعودی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی رجیم کی جانب سے یمن کے مختلف صوبوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

3:10 شام اکتوبر 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔