مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات کی صہیونی حکام کو عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں دورے کی دعوت

شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات کے حاکم محمد بن زاید نے دبئی میں منعقد ہونے والی 2023ء کی عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان رابطے کی خبریں پہلے بھی ذرائع ابلاغ میں زیرگردش ہیں۔ نیتن یاہو نے بن زائد سے ملاقات اور ٹیلیفونک رابطوں کا دعوی کیا ہے۔

عرب 48 نے خبر دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد آل خاجہ نے صدر محمد بن زائد کی جانب سے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو اور صدر اسحاق ہرٹزوگ کو اس سال نومبر میں ماحولیاتی حوالے سے ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم بند کرائے، الجزائر

رپورٹ کے مطابق صیہونی ریاست میں قائم متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد محمود آل خواجہ نے محمد بن زاید، ان کے نائب محمد بن راشد اور دبئی کے حاکم کا خط صیہونی ریاست کے صدر اسحاق ہرتزوگ اور وزیر اعظم نیتن یاہو کے حوالے کر دیا ہے اور انہیں دبئی میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس کاپ 28 میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں دعوت نامہ بھیجنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ صہیونی اعلی حکام میں سے کون اس دعوت کو قبول کرے گا۔

یاد رہے کہ صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے گذشتہ مہینے بتایا تھا کہ بن زائد کے ساتھ باہمی تعلقات اور دیگر امور پر گفتگو کرنے کے لئے نشست رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس بیان کی تردید نہیں کی گئی تھی۔ بیان میں نیتن یاہو نے مزید کہا تھا کہ بن زائد نے ٹیلی فون کرکے ان کو یہودیوں کی عید پسح کی مناسبت سے مبارک باد دی ہے۔

اس سے پہلے متحدہ عرب امارات نے صہیونی کابینہ کے بعض وزراء کے سخت بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل سے اسلحہ خریدنے کا عمل معطل کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button