سعودی ہوائی اڈوں پر حملے فضائی محاصرے کا حصہ ہیں، انصاراللہ یمن

24 اکتوبر, 2026 16:37

شیعیت نیوز: یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر (پولٹ بیورو) کے رکن حزام الاسد نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر کیے جانے والے حملے ریاض کے خلاف فضائی محاصرے کا حصہ ہیں اور بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنانے کا آغاز خود سعودی حکومت نے کیا تھا۔

اپنے بیان میں حزام الاسد نے کہا کہ سعودی حکومت نے یمن پر مسلط کردہ جارحیت کے دوران مساجد اور رہائشی علاقوں سمیت ہر جگہ بمباری کی جس کے نتیجے میں بے شمار بے گناہ عام شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا اسی جارحیت اور محاصرے کا براہِ راست جواب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن اور سعودی عرب کے بارے میں پچھلی خبریں

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں یمن کی مسلح افواج نے ملک کے اہم اسٹریٹیجک علاقوں کو سعودی حمایت یافتہ عناصر سے آزاد کرانے کے ساتھ ساتھ محاصرے کے بدلے محاصرے اور حملے کے بدلے حملے کی پالیسی اپنائی ہے، جس کے تحت سعودی عرب کے اہم اقتصادی مراکز، تیل و گیس کی تنصیبات اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

5:47 شام اکتوبر 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔