پاکستان

اسلامی تحریک بلتستان ڈویژن کا اجلاس، علاقائی و تنظیمی امور پر غور

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت حجة الاسلام شیخ محمد رضا بہشتی (آرگناٸزر بلتستان ڈویژن) علامہ سید محمد عباس رضوی ہاوس منعقد ہوا۔

اجلاس میں علامہ سید محمد عباس رضوی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں بلتستان ڈویژن کے رہنماوں نے بھرپور شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ انہدام جنت البقیع ، قم میں مجلس عزاء کا انعقاد

اجلاس میں اہم علاقائی، عوامی اور تنظیمی امور زیر غور لائے گئے۔ ہوشربا مہنگاٸی، بجلی سمیت اہم عوامی ایشوز پر باہمی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں تشکیل شدہ یونٹس، تحصیلوں کی حلف برداری کا فیصلہ کیا گیا۔

عوامی رابطہ مہم شروع کرکے عوامی مسائل کے حل کے لیے مناسب حکمت وضع کی گئی اور عوامی ایشوز پر جم کر صدائے احتجاج بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں یوم انہدام جنت البقیع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا احتجاج

اجلاس میں ملکی سطح پر قیادت کے دست و بازو مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی فعالیت کو سراہا گیا۔

خصوصاً قدرتی آفات یعنی سیلاب متاثرین کی جو بھرپور مدد ہوٸی اس کی قدردانی کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں تنظیمی عمل کو مکمل کر کے تنظیمی کنونشن کے انعقاد کو لازمی قرار دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button