اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی میں یوم انہدام جنت البقیع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا احتجاج

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات کراچی ڈویژن کے زیِر اہتمام آٹھ شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاج میں مولانا حیات عباس نجفی اور فاضلہ قم ثروت زہرا نے خصوصی شرکت کی اور شرکائے احتجاج سے خطاب کیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سن 1925ء میں اہل بیت رسولؑ اور جلیل القدر صحابہ کرامؓ کے مزارات کو منہدم کیا گیا جس کے باعث مسلمانان عالم کے اندر غم و غصہ کی فضا پھیلی۔

یہ بھی پڑھیں : یوم انہدام جنت البقیع ، آسٹریلیا کے سات شہروں میں بھی مظاہرے

انہدامِ جنت البقیع کا مسئلہ کسی ایک مسلک کا مسئلہ نہیں بلکہ دنیا میں موجود تمام عاشقان اہلِ بیتؑ و صحابہ کرامؓ کے جذبات کا مسئلہ ہے۔

اس المناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تعمیرِ جنت البقیع میں اپنا مؤثر اور مثبت کردار ادا کرے۔

دوسری جانب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے ذیلی ادارے دستہ امامیہ اور مرکزی تنظیم عزاء کی جانب سے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر سولجر بازار بریٹو روڈ پر مرکزی مجلس عزاء و جلوس کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت اور فوج میں ایک اور دراڑ، رزرو فوج کا نیتن یاہو کو انتباہ

مجلسِ کا باقاعدہ آغاز تلاوت حدیث کسا سے کیا گیا، سوز خوانی کے فرائض ادارہ ترویج سوز خوانی نے انجام دیئے۔ مجلسِ عزاء سے خطاب حجتہ السلام مولانا غلام عباس رئیسی صاحب نے کیا۔

بعد از مجلس دستہ امامیہ و شہر کی معروف و مشہور انجمنوں سمیت ساجد جعفری، محسن رضا ہاشمی اور سالک رضوی نے بارگاہ جنابِ سیدہ میں نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے نوحہ خوانی کے فرائض سرانجام دیئے۔

جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ علی رضاؑ پر اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button