سانحہ انہدام جنت البقیع ، قم میں مجلس عزاء کا انعقاد
شیعیت نیوز: آٹھ شوال المکرم سانحہ انہدام جنت البقیع مسلمین جہان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، اس سانحہ کی برسی کے موقع پر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے اہتمام سے ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا۔
مجلس عزاء میں حوزہ علمیہ قم کے علماء اور طلاب کے علاوہ مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مجلس سے خطاب میں پاکستان کے معروف عالم دین حجۃ الاسلام نقی ہاشمی نے انہدام جنت البقیع کے پس پردہ فکر و ذہنیت کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔
انہوں نے کہا کہ جنت البقیع دنیائے اسلام کا سب سے مقدس اور معروف قبرستان ہے، جہاں اہلبیت نبوی کے ساتھ ساتھ اصحاب و تابعین مدفون ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کی یومِ انہدامِ جنت البقیع پر احتجاجی ماتمی ریلی
دوسری جانب آٹھ شوال یوم انہدام جنت البقیع کی برسی کے موقع پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ایک مجلس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
جس میں حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے اساتید اور طلاب کے علاوہ ذاکرین حضرات اور مومنین کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔
سانحہ انہدام جنت البقیع کی برسی کے موقعہ پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ایک مجلس کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے اساتید اور طلاب کے علاوہ ذاکرین حضرات اور مومنین کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔
مجلس کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوئی۔ انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے انہدام جنت البقیع کے پس پردہ فکر و ذہنیت کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔
آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ اب انقلاب اسلامی ایران اور ولایت فقہی کی بدولت سے تعمیر نو کی امید نظر آتی ہے۔ مجلس میں جو علمائے دین حضرات شامل تھے۔
انہوں نے بھی پیغمبر اکرم (ص) کی صاحب زادی حضرت فاطمۃ الزہرا (س) اور ان کی اولاد کی قبروں پر ضریحات کی تعمیر نو کے لئے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ مزار بقیع میں منہدم کردہ مقدسات کی تعمیر نو اور شان رفتہ کی بحالی کے لئے فکرمند ہیں اور اس کڑی کا بے صبری کے ساتھ انتظار کر رہی ہیں۔







