ہماری عوام فلسطین کاز کی حامی ہے، عراقی وزیر داخلہ الشمری
شیعیت نیوز: عراق کے وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے اپنے فلسطینی ہم منصب زیاد هب الریح سے بغداد میں ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
عراق کے وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ اس ملاقات میں عبدالامیر الشمری نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر داخلہ سے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جنوبی کوریا میں منجمد شدہ اپنے اثاثے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، امریکی قومی سلامتی
اس بیان کے مطابق، عراقی وزیر داخلہ نے دونوں ممالک کے گہرے تاریخی روابط کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ عراق کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد فلسطین کاز کی حمایت کرتے ہیں۔
عراقی وزیر داخلہ نے مجموعی طور پر ملک کی سکیورٹی کی صورت حال کو بہتر قرار دیا۔
عبدالامیر الشمری نے کہا کہ وزارت داخلہ نے عراق کے پانچ صوبوں میں سکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں اور اس سلسلے میں مطلوبہ اقدامات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : دو روزہ سالانہ شوری عمومی کا اجلاس بعنوان بقیة اللہ تربیتی و تنظیمی اجلاس 30 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا
دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے وزیر داخلہ نے اپنے دورہ بغداد پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سفر علاقائی سطح پر مثبت نتائج کا حامل ہو گا۔ زیاد هب الریح نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی عراقی کوششوں کو لائق تحسین قرار دیا۔
انہوں نے عراق اور وہاں کی عوام کے استحکام کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔







