دنیا

ایران جنوبی کوریا میں منجمد شدہ اپنے اثاثے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، امریکی قومی سلامتی

شیعیت نیوز: امریکی قومی سلامتی کونسل کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ایران جنوبی کوریا کے بینکوں میں منجمد اپنے سات ارب ڈالر کے اثاثوں کو انسان دوستانہ اشیاء کی خریداری کے مقصد سے استعمال کر سکتا ہے۔

تسنیم نیوز نے وائس آف امریکا کی فارسی سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کونسل کے ایک ترجمان نے جنوبی کوریا کے بینکوں میں منجمد ایران کے سات ارب ڈالر کے اثاثے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے اس اثاثے کو انسان دوستانہ اشیاء کی خریداری کے لئے استعمال کر سکتا ہے۔

امریکہ کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا کہ جب جنوبی کوریا کے صدر امریکی ایوان صدر وائٹ ہاؤس میں موجود تھے۔

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کا مذکورہ اثاثہ ایک ایسے محدود شدہ اکاؤٹ میں رکھا گیا ہے جس تک انسان دوستانہ تجارت کے مقصد سے رسائی ممکن ہے۔

اس سے قبل امریکی نیوز ایجنسی ان بی سی نے باخبر ذرائع کے حوالے سے یہ رپورٹ دی تھی کہ فریقین قیدیوں کے تبادلے اور جنوبی کوریا میں تہران کے منجمد شدہ اثاثوں کی بحالی کی قرارداد کے مسودے کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹیلی وژن چینل پر انٹرویو کے دوران ترک صدر کی طبیعت بگڑ گئی، انتخابی مہم معطل

دوسری جانب امریکہ کے اوکلاہوما شہر میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک ہوگیا۔

امریکی نیوز چینل اے بی سی نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ یہ واقعہ اوکلاہوما شہر کے روز اسٹیٹ کالج میں رونما ہوا جس میں ایک شخص شوٹنگ کی نذر ہوگیا ۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

روز اسٹیٹ کالج نے طلبا کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت جاری کی تھی ۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی آبادی دنیا کی پانچ فیصد آبادی پر مشتمل ہے تاہم اجتماعی قتل کے اکتیس فیصد واقعات اس ملک میں رونما ہوتے ہیں ۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں گنوں کے استعمال نے تیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس ملک کے حکام اسلحہ ساز لابی کے دباؤ اور ان سے ملنے والی مالی حمایت کی وجہ سے ہتھیاروں کے استعمال کو محدود ہونے نہیں دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button