دو روزہ سالانہ شوری عمومی کا اجلاس بعنوان بقیة اللہ تربیتی و تنظیمی اجلاس 30 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

26 اپریل, 2023 20:02

شیعیت نیوز: مرکزی دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں سالانہ تنظیمی شوریٰ عمومی کے اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس مرکزی کنوینر کنونشن ملک اقرار حسین علوی کی سربراہی میں منعقد ہوا،جس میں برادر سید نجیب نقوی، برادر سید ظہیر نقوی، مولانا اعوان علی شاہ ،ممتاز حسین، آفس انچارج برادر ارشاد بنگش اور برداد شجاعت علی شریک ہوئے۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت ضلع راولپنڈی کے صدر آغا اعوان علی شاہ نے حاصل کی، مرکزی کنونشن شوری عمومی جو کہ 30 اپریل اور یکم مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے اس پروگرام میں تمام مرکزی کابینہ، چھ صوبوں کی صوبائی کابینہ، صوبائی کابینہ ریاست آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام اضلاع کے ضلعی صدور سمیت ایک ایک نمائندہ شرکت کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈمنسٹریٹر کراچی برساتی نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں، علامہ مبشر حسن

اجلاس میں پروگرام کے حوالے سے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا اور مختلف ذمہ داریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد اور راولپنڈی کے اراکین کابینہ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کا اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ساتھ ہوا۔

4:35 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top