دنیا

یورپی گروپ کی بیت المقدس میں فلسطینی عیسائی شہریوں پر اسرائیلی تشدد کی مذمت

شیعیت نیوز: مقبوضہ بیت المقدس کے لیے قائم یورپی فاؤنڈیشن نے فلسطینی عیسائی شہریوں کے خلاف  کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے عیسائی شہریوں پر ایسٹر تہوار کے موقعے پر سبت النور کی تقریبات کے دوران تشدد کیا اور انہیں چرچ القیامہ میں عبادت کرنے سے روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : چین نے امریکی وزیر خارجہ کو بیجنگ کے دورے کی اجازت نہیں دی

فاؤنڈیشن نے ایک بیان میں  کہا کہ ہفتے کوچرچ القیامہ پہنچنے کی کوشش کرتے ہوئے بہت سے عیسائی شہریوں نے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے پرتشدد حملوں کا سامنا کیا۔ تشدد کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ قابض فوج نے ہفتے کی صبح سے مقبوضہ شہر یروشلم اور اس کے قدیم شہر کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کردیا تھا۔ عیسائیوں کو سبت النور کا دن منانے کے لے مقدس عبادت گاہ چرچ القیامہ میں جانے سے روک دیا گیا اور ان پر راستے میں تشدد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ بیت المقدس میں عیسائیوں کی مذہبی تقریب شنبہ نور پر صہیونی فوجیوں کا حملہ

انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اسرائیلی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا تسلسل ہے جس میں فلسطینی مسلمانوں اور عیسائی برادری کو ان کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ کل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں اس وقت عیسائی زائرین کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جب تک وہ ایسٹر کی مذہبی رسومات کیا ادائیگی کی خاطر مقبوضہ شہر میں اپنے تاریخی چرچ القیامہ کی طرف جا رہےتھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button