ایران اور امریکہ کے درمیان قطر کی نئی تجاویز، بحری ناکہ بندی ختم کرنے کی پیشکش
ایران امریکہ مذاکرات
شیعیت نیوز : ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے قطر کی جانب سے ایک نئی اور اہم تجویز سامنے آئی ہے۔ ان تجاویز کے تحت امریکہ کی جانب سے بڑی رعایت دیتے ہوئے ایران کو 3.67 فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے کی منظوری دی جائے گی، جبکہ ایران کے اندر موجود 60 فیصد افزودہ 400 کلوگرام یورینیم کو محدود کرنے پر بھی اتفاق کی تجویز دی گئی ہے۔ مزید برآں، ایران کے خلاف جاری بحری ناکہ بندی کے خاتمے کو بھی اس اہم مسودے کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن پر 24 گھنٹوں میں 91 سعودی حملے ہوئے، بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع
قطری مسودے میں یہ تجویز بھی شامل ہے کہ ابتدائی طور پر ایران کے 6 سے 10 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں گے اور اس کے بدلے میں ایران سعودی عرب اور یمن کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرے گا۔ دوسری جانب ایران کی طرف سے ایک اہم رعایت کے طور پر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے انسپکٹرز کو دوبارہ ایران کے اندر معائنے کی اجازت دینا شامل ہے۔ ان تمام پیش رفتوں کے نتیجے میں عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم آبی گزرگاہ، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔







