اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس میں عیسائیوں کی مذہبی تقریب شنبہ نور پر صہیونی فوجیوں کا حملہ

شیعیت نیوز: غاصب صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں شنبہ نور کی تقریب میں موجود عیسائیوں پر حملہ کر کے انہیں تقریب میں شرکت سے روک دیا ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں شنبہ نور کی تقریب میں شریک عیسائیوں پر حملہ کرکے ان پر زدوکوب کیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، صہیونی فوجیوں نے عیسائیوں پر حملہ کر کے انہیں قیامت نامی چرچ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صہیونی حکومت نے آج علی الصبح، القدس شہر کی قدیمی عمارتوں میں عیسائیوں کی تقریب کے ساتھ ہی سخت حفاظتی اقدامات اور پابندیاں نافذ کر دی تھیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، صہیونی دہشت گرد فوجیوں نے بیت المقدس کی قدیمی عمارتوں میں محدود تعداد میں عیسائیوں کو داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوڈان میں خونریز جھڑپیں جاری 650 افراد جاں بحق و زخمی

دوسری جانب فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کےجنوبی شہر الخلیل میں مسافر یطا کے مقام پر یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کی املاک پر حملے کئے جب کہ صہیونی فوج نے قلندیہ چوکی کےقریب ایک فلسطینیی نوجوان کو گرفتارکرلیا۔

یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ نے الخلیل کے جنوب میں مسافر یتا میں ایک نیا حملہ کیا جب کہ صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا چوکی کے قریب سے ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کیا۔

آباد کاروں نے الخلیل کے جنوب میں مسافر یطہ میں الحمر اور الخروبہ کے علاقوں میں زمینداروں اور چرواہوں پر حملہ کیا۔

دریں اثناء صہیونی فوج نے قلندیہ چوکی کے قریب سے ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کیا، جس نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس چاقو تھا۔ اس کارروائی کے دوران فوجی چوکی کو بند کردیا گیا اور پیدل چلنےوالے افراد گھنٹوں چوکی پر پھنسےرہے۔

صہیونی فوج نے یروشلم میں باب الخلیل کے علاقے سے لوہے کی رکاوٹیں ہٹا دیں جبکہ جنین کے جنوب مغرب میں کئی دیہات پر چھاپے مارے۔

قبل ازیں صہیونی فوج نے یعبد قصبے سے تین شہریوں علاء یوسف اور جہاد ابوبکر کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ نابلس کے مشرق میں بیت فوریک فوجی چوکی سے گزر رہے تھے۔ نوجوان عبود ابوبکر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ نابلس کے قریب سے گزر رہا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button