طالبان حکم پر کابل میں شیعہ خاتم النبیین اسپتال کی بندش

16 نومبر, 2026 11:25

شیعیت نیوز : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیعہ برادری سے وابستہ تخصصی اسپتال خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، جو پندرہ سال سے زائد عرصے سے طبی خدمات فراہم کر رہا تھا، طالبان کے وزیر عدلیہ کے حکم پر سیل کر کے بند کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اسپتال کے ذمہ داروں کی جانب سے طالبان وزیر عدلیہ کی اس غیر قانونی درخواست کی دو ٹوک مخالفت کے بعد کیا گیا، جس میں اسپتال کی انتظامیہ ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں ہزارہ شیعوں کے مسائل حل کیے جائیں، علمائے کوئٹہ

افغان روزنامہ 8 صبح کے مطابق یہ طبی مرکز کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی یا جماعتی وابستگی سے پاک تھا اور حال ہی میں سرکاری جائزوں میں بھی معتبر اسپتالوں میں شمار ہوا تھا، لیکن شیعہ برادری سے اس کی وابستگی اس ادارے کو بند کرنے اور شہریوں کو تخصصی طبی خدمات سے محروم کرنے کا بہانہ بن گئی۔

مبصرین اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے ان مذہبی امتیازی رویوں کے تفرقہ انگیز نتائج اور عوامی اعتماد کمزور ہونے سے خبردار کرتے ہوئے افغانستان میں شیعوں کے فلاحی و خدماتی اداروں کے خلاف امتیازی اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

11:33 صبح نومبر 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔