آئی ایس او کے تحت کراچی میں ملک کی سب سے بڑی مرکزی آزادی القدس ریلی کا انعقاد

15 اپریل, 2023 01:13

شیعیت نیوز: امریکا، اسرائیل اور اس کے حواریوں کو اب کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی، فلسطین و قبلہ اول کی آزادی ناگزیر ہے، بہت جلد ہم بیت المقدس میں افطار کریں گے، حالیہ دنوں میں فلسطینوں پر مسجد اقصیٰ میں حملہ اسرائیل میں جاری صہیونی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج سے بین الاقوامی سطح پر توجہ ہٹانے کی سازش ہے، لیکن اب اسرائیل کے مظالم کی آگ اسرائیل کے اندر تک جا پہنچی ہے، جو بہت جلد اسرائیل نامی ناسور کے اختتام پر ہی ختم ہوگی، کچھ عناصر ملک میں اسرائیل جیسی ناجائر ریاست کو قبول کرنے کیلئے زمینہ و ماحول سازی کر رہے ہیں، ہم ان کو بتا دینا چاہتے ہیں، پاکستانی غیور عوام کبھی اسرائیل کو قبول کرنے کی اجازت نہیں دیگی، کیونکہ یہ سرزمین نہر سے بہر تک فلسطینوں کی ہے، ان خیالات کا اظہار آئی ایس او کے مرکزی صدر حسن عارف سمیت شیعہ سنی علماء کرام، سیاسی مذہبی رہنماؤں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے جانب سے تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت نمائش تا تبت سینٹر نکالی جانے والی مرکزی آزادی القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام طاقت کا محورہیں، آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

مرکزی آزادی القدس ریلی کا آغاز نمائش چورنگی مزار قائدؒ سے ہوا، ریلی میں خواتین، بچوں، بزرگوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں عاشقان بیت المقدس نے شرکت کی۔ القدس ریلی تبت سینٹر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی، اس موقع پر آئی ایس او کے مرکزی صدر حسن عارف، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی، پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر سید علی زیدی، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے پاکستانی اشیاء کی اسرائیل درآمد پر بھی شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت نے اس خبر کی تردید کر دی ہے، لیکن ان عناصر کے خلاف کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا، جو اس سازش میں ملوث ہیں اور نہ ہی ان شہریوں سے باز پرس کی گئی، جو پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ کرکے آئے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ امریکا دہشتگردی کا بانی اور موجد ہے، جبکہ لاکھوں مظلوم فلسطینیوں کا خون بھی امریکی ہاتھوں پر ہے، اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے، جبکہ امریکا اسرائیل کو اربوں ڈالر کا اسلحہ فوجی مدد کے نام پر دے کر مظلوم انسانیت کے قتل عام کا مرتکب ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم القدس مسلم اُمہ کو اتحاد و یکجہتی کو فروغ اور مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونے کا درس دیتا ہے، ثروت اعجاز قادری

مقررین نے کہا کہ سلام ہو امام خمینیؒ پر جنہوں نے جمعتہ الوداع کے روز عالمی یوم القدس منانے کا اعلان کرکے فلسطین کے قضیہ کو ہمیشہ کیلئے زندہ کر دیا اور امریکی و اسرائیلی سازشوں کو خاک میں ملا دیا۔ مقررین نے کہا کہ آج دنیا بھر میں ناصرف مسلمان بلکہ ہر ذی شعور انسان غاصب صہیونی ریاست اور اسکے سہولت کار امریکا کی جنایت کاریوں اور دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے اور یہ آواز وقت کے ساتھ ساتھ مزید بلند ہوتی چلی جائے گی۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ قبلہ اوّل بیت المقدس سمیت پورے مقبوضہ فلسطین کی آزادی ناگزیر ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسرائیل کی نابودی اور فلسطین کی آزادی کو نہیں روک سکتی۔ اس موقع پر شرکاء نے امریکا مردہ باد، اسرائیل نامنظور، فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی، اسرائیل کی نابودی تک جنگ رہے گی، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور امریکی و اسرائیلی پرچم سمیت بھارتی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔

6:52 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top