یوم القدس مسلم اُمہ کو اتحاد و یکجہتی کو فروغ اور مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونے کا درس دیتا ہے، ثروت اعجاز قادری

15 اپریل, 2023 02:42

شیعیت نیوز: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یوم القدس مسلم اُمہ کو اتحاد و یکجہتی کو فروغ اور مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونے کا درس دیتا ہے، بیت المقدس کے تحفظ اور فلسطین کی عوام کے جان و مال ک تحفظ کیلئے مسلم ممالک کو اسرائیل کے خلاف علم جہاد بلند کرنا ہوگا، یہود و نصاری ٰ مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرکے مسلم ممالک کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، القدس کا تحفظ امن اور انسانیت کا تحفظ ہے، پُرامن نہتے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم القدس کے موقع پر اپنے بیان میں کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ انسانیت کے علمبردار کے دعویدار ہی انسانیت کے دشمن ہیں، امریکا اور اسرائیل کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، امریکا اور اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پر مظالم بند اور مسلم نسل کشی کا سلسلہ نہیں روکا، تو مذاہب کے درمیان جنگ کو کوئی روک نہیں سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کی جانب سے ملک بھر میں 400 سے زائد مقامات پر القدس ریلیوں کا انعقاد

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بیت المقدس پر اسرائیلی تسلط کسی صورت قبول نہیں کرینگے، اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک اور سوالیہ نشان ہے، فلسطین محفوظ نہیں تو پھر مسلم حکمران سن لیں وہ بھی یہود و نصاریٰ سے نہیں بچ سکیں گے، قرآن پاک کا فیصلہ ہے کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے، مسلم حکمران یہود و نصاریٰ کی سازشوں اور مسلم نسل کشی کو روکنے کیلئے اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی فلسطین کے موجودہ حالات کی روشنی میں ناجائز ریاست اسرائیل کے خلاف ٹھوس اقدامات اور واضع اعلانیہ جاری کرے، اقوام متحدہ کی خاموشی سے لگتا ہے کہ یہ عالمی ادارہ نہیں، بلکہ امریکا اور اسرائیل کی لونڈی بن گیا ہے، مسلم اُمہ کو بیدار ہونا ہوگا، ورنہ یہود و نصاری مسلم نسل کشی کرتے رہینگے۔

1:21 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top