ایرانی وزیر داخلہ کی پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے مدد کی پیشکش، تعزیت کا اظہار

25 اگست, 2025 11:37

شیعیت نیوز : پاکستانی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستان، خصوصاً خیبرپختونخوا اور گلگت میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے تعاون کی پیشکش کی۔

سکندر مومنی کا کہنا تھا کہ "پاکستان ہمارا برادر اور ہمسایہ ملک ہے۔ آزمائش کے اس گھری میں ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھ کر بہت افسوس ہوا ہے، جس میں سیکڑوں افراد اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے ہیں۔ ہم پاکستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں: لبنان کے دفاعی ہتھیار شرعی امانت، دشمن کو حوالے کرنا ناجائز ہے، شیخ احمد القطان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیلاب زدگان کے لیے مدد کی پیشکش اور اظہار یکجہتی پر ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ "ایران اور پاکستان کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان میں ہولناک تباہی کا پیش خیمہ بن رہی ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اس خطرناک موسمیاتی صورتحال سے گزر رہا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "تمام ادارے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فیلڈ میں ہیں اور متاثرین کی بحالی و ریلیف اولین ترجیح ہے۔”

4:46 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔